20 اگست 2014 - 15:43
آیت ‌الله جوادی آملی:  پابندیاں ترقی کی راہ میں روکاوٹ نہ بنیں

حضرت آیت الله جوادی آملی نے ادارہ مواصلات کے اہلکاروں سے ملاقات میں کہا: ھرگز پابندیاں ترقی کی راہ میں روکاوٹ نہ بنیں ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله جوادی آملی نے ھفتہ وار اخلاقی نشست میں جو اس ھفتہ ادارہ مواصلات تہران کے اہلکاروں کی شرکت میں منعقد ہوئی کہا: ملک کی ترقی میں اپنی تمام توانائیوں کو بروکار لائیں ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے کہا: نماز دین کا ستون ہے کیوں کہ اس میں اصول دین کو بھی مورد توجہ قرار دیا گیا ہے اور فروع دین کو بھی ، انسان نماز میں موجود اسرار کے ذریعہ ان حقائق تک پہونچ سکتا ہے جو کسی بھی کتاب و تفسیر میں تحریر نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہا: نماز کے بعد نظام اسلامی کی حفاظت بھی ضروری ہے کیوں کہ اعتقادات اور اخلاقیات تک پہونچنے کے لئے ہم ان عقائد و نظریات کو جامعہ عمل پہنانے کے نیاز مند ہیں اور اس کے لئے اسلامی نظام کی احتیاج ہے ۔
قران کریم کے اس معروف استاد نے مزید کہا: اگر کسی سرزمین میں دین ہو مگر لوگ نہ ہوں یا لوگ ہوں اور دین نہ ہو تو اسلامی ائین کے مطابق حکومت تشکیل نہیں پاسکتی ، ہم آج ملک کی ترقی اور کامیابی کے لئے تمام وسائل سے استفادہ کریں کیوں کہ ایران میں تربیت یافتہ اور تعلیم یافتہ جوانوں اور دانشوروں کی کمی نہیں ہے ۔
انہوں نے تاکید کی: ملک میں ترقی کی راہیں ہموار ہیں لھذا حکمراں، تمام میدانوں میں مغربی پابندیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ملک کی ترقی میں کوشاں رہیں ۔

.......

/169